اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع میں جمعہ کو زہریلی چائے پینے سے ایک ہی کنبے
کے دو بچوں سمیت چار افرادکو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن کی حالت
تشویشناک ہے۔میڈیکل افسر
ڈاکٹر انج چورسیہ نے بتایا کہ آج زہریلی چاے پینے کے سبب سریتا
یادو (30) بیٹا پرانجل یادو(6) شردھا(5) سوشیلا یادو (65)کو نازک حالت میں
علاج کیلئے داخل کیا گیا ہے یہ سب ایک ہی کنبہ کے تھے۔